Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

کمانڈتبدیلی کی تقریب7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں ہوگی، ترجمان پاک بحریہ
شائع 03 اکتوبر 2023 11:06am

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں، کمانڈ تبدیلی کی تقریب7 اکتوبر2023 کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہوئے ہیں، نوید اشرف کو7 اکتوبر کو ایڈمرل کےعہدے پر ترقی دی جائے گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کمانڈ تبدیلی کی تقریب 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں ہو گی۔

واضح رہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، اور وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

یاد رہے کہ نیول چیف محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کیا ہے، وزارت دفاع نے 5 افسران کے نام وزیراعظم آفس کو بھجوائے تھے۔