Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی سکیورٹی کیلئے دائر بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، ان پر وزیرآباد میں بھی حملہ ہوچکا ہے، وکیل لطیف کھوسہ
شائع 03 اکتوبر 2023 10:57am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی سے متعلق درخواست اعتراضات دور کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقررکردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے بشریٰ بی بی کی اپنے شوہرکی جیل میں سیکورٹی اورتحفظ کے لئے دائر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے، آپ کی درخواست میں استدعا کیا ہے؟

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، ان پر وزیرآباد میں بھی حملہ ہوچکا ہے، جیل میں سکیورٹی اورحقوق کے تحفظ کیلئے درخواست دائرکی ہے۔

جس پر عدالت نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکرتے ہوئے درخواست 5 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi