Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے غیر ملکی خاتون کو یرغمال بناکر لوٹ لیا
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 11:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور میں گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ ماڈل ٹاؤن میں غیر ملکی خاتون کو گھر میں یرغمال بنا کر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

لاہور میں اتحاد پارک فیکٹری ایریا کے علاقے میں ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں

ریگی میں ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے دو کم عمر لڑکیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد

کراچی میں ایک ہی دن تین لاشیں برآمد

مری: ہوٹل کے کمرے سے 3 دوستوں کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق مقتولین میں 55 سالہ شکیلہ اور اس کی 20 سالہ بیٹی علشبہ شامل ہیں، دونوں لاشیں گھر کی بالائی منزل سے ملیں، لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب سے خنجر بھی ملا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، مقتولہ شکیلہ کا شوہر رشید نرسری پر کام کرتا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے لاشیں تحویل میں لے کر فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکوؤں نے غیر ملکی خاتون کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

دوسری جانب لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے غیر ملکی خاتون کو اس کے گھر میں یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق 2 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو یرغمال بنالیا، دونوں ڈاکو الماری میں موجود ڈالرز، قیمتی گھڑیاں اور سونا لوٹ کر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

lahore

Dead Bodies Found

factory area

mother and daughter dead bodies