Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم: جنسی زیادتی میں ملوث گینگ گرفتار، 18 سالہ لڑکی اور دو بچے بازیاب

گرفتار کیے گئے گینگ میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں، پولیس
شائع 02 اکتوبر 2023 08:17pm
جہلم: جنسی زیادتی میں ملوث گینگ گرفتار، 18 سالہ لڑکی اور 2 بچے بازیاب، فوٹو ــ فائل
جہلم: جنسی زیادتی میں ملوث گینگ گرفتار، 18 سالہ لڑکی اور 2 بچے بازیاب، فوٹو ــ فائل

جہلم پولیس نے مبینہ طور پر اٹھارہ سالہ لڑکی سمیت تین بچوں کو اغواء کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور جبری مشقت کروانے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے گینگ میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اکیس روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ بگا سے سات سالہ بچے اللہ وسایا جبکہ 13 اور 18 سالہ لڑکیوں کو اغواء کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ بازیاب ہونے والے بچوں کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ افراد کے نمونے حاصل کرکے ڈی این اے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغواء کار گینگ کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی، مفتی قیصر فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں

ملک بھر میں موبائل سمزکی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک بچے اور دو بچیوں کو اغواء کرنے کے بعد جنسی زیادتی کی، جبکہ بچوں سے زبردستی مشقت بھی کرواتے رہے۔

Child Rape

women's rights

Rape Case