Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 3.28 روپے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 02 اکتوبر 2023 05:45pm

حکومت نے صارفین پر بجلی گرادی اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں

بجلی کے بلوں کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کی مہلت کی استدعا مسترد

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

کراچی والوں کیلئے بری خبر، بجلی 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے اضافہ مالی سال2022/23 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، یہ اضافی وصولیاں صارفین سے آئندہ 6 ماہ کے دوران کی جائیں گی۔

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity price

K-Electric

electricity bills

Relief on Electricity Bills