Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی ن لیگ سندھ میں ناراضگیاں پیدا ہوگئیں

محمد زبیر اور مرزا اشتیاق بیگ 2 روز سے ہونے والے اجلاس سے غائب
شائع 02 اکتوبر 2023 05:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی مسلم لیگ (ن) سندھ میں ناراضگیاں پیدا ہوگئی، ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر اور مرزا اشتیاق بیگ 2 روز سے ہونے والے اجلاس سے غائب ہیں،

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر ن لیگ سندھ میں ناراضگیاں پیدا ہوگئیں، ن لیگ سندھ استقبالیہ کمیٹیوں پر رہنماؤں میں اختلاف سامنے آنے لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر اور مرزا اشتیاق بیگ ناراض ہوگئے جبکہ دونوں رہنماؤں کو منانے کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں۔

دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ شب دونوں رہنماؤں کو منانے کے لیے بشیر میمن اور دیگر رہنما ان کے گھر گئے تاہم دونوں نے استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔

مزید پڑھیں

نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقتور بن کر آرہا ہے، مریم نواز

معاشی اندھیرے مٹانا اور عوام کو ریلیف دلانا ہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، شہباز شریف

نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، محمد زبیر نے بڑی خبر دے دی

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما محمد زبیر اور اشتیاق بیگ آج دوسرے روز بھی اجلاس میں شریک نہیں، گزشتہ روز کا اجلاس ان کو منا کر لانے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا لیکن دونوں رہنماؤں نے آج کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی تھی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

karachi

Muhammad Zubair

pmln sindh

mirza ishtiaq