Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ائر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسولز برآمد

مسافر نے کوکین سے بھرے 53 کیپسولز نگل رکھے تھے
شائع 02 اکتوبر 2023 02:30pm

اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کر لیے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور بار علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم پرواز نمبر PK-230 کے ذریعے مسقط سے لاہور پہنچا تھا، اور دوران تلاشی مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

drugs case

lahore airport

Drugs Smuggling

Anti Narcotics Force (ANF)