Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی لڑکی نے ’افتی چاچا‘ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

'دنیا کے چاچا ہوں گے لیکن میرے لیے ۔۔۔ ' سوشل میڈیا پردبئی میں مقیم ہیرکا انٹرویو وائرل
شائع 02 اکتوبر 2023 09:10am
تصویر: میڈیم ڈاٹ کام
تصویر: میڈیم ڈاٹ کام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد ساتھی کھلاڑیوں کے لیے بھلے سے چاچا ہوں لیکن نوجوان لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، بھارتی لڑکی نےعلی الاعلان ’افتی چاچا‘ سے اظہار محبت کیا ہے۔

اس بار قومی ٹیم میں نسیم شاہ تو شامل نہیں لیکن اروشی روٹیلا کے دیس میں ان جیسی اور بہت سی ہیں جن پر ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود گرین شرٹس کا جادوسر چڑھ کر بول رہا ہے۔

ایسی ہی ایک لڑکی کی ویڈٖیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو افتخار احمد سے شادی کی خواہشمند ہے۔

ایک انٹرویو میں جب بھارتی لڑکی سےپسندیدہ کرکٹر کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اس نے بلاجھجک افتخاراحمد کا نام لیتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی سے پوچھا گیا، ’آپ کو کون سا پاکستانی لڑکا پسند ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘۔

جواب میں لڑکی کا کہنا تھا کہ، ’آپ نے نام تو سنا ہے، لوگ انہیں ”چاچا چاچا“ کہتے ہیں، وہ دنیا کے لیے ’چاچا‘ ہو گا، لیکن میرے لیےافتخارجانا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لڑکی کا نام ہیر ہے جو دبئی میں رہتی ہے اور تعلق ریاست پنجاب سے ہے۔

انٹرویو کے دوران ہیر نے بھارتی ٹیم کی شرٹ پہن رکھی تھی لیکن ہاتھوں میں افتخار احمد کا پوسٹر پکڑرکھا تھا۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر کو بھارت پہنچنے والی پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

india

پاکستان

world cup 2023

Iftikhar Ahmad

ifti chacha