Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حب: کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

برآمد کیے جانے والے ڈیزل کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے، کسٹم حکام
شائع 02 اکتوبر 2023 08:52am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حب میں کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کسٹم انٹیلیجنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا۔

ڈیزل سے بھرے دونوں ٹینکرز تحویل میں لے لیے گئے، کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے جانے والے ڈیزل کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ ڈیزل جعلی رسیدوں کی آڑ میں کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

Iran

Smuggling

diesel

Hub