Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کٹی پتنگ کی ڈور نوجوان کی گردن پر پھر گئی
شائع 02 اکتوبر 2023 12:06am
گوجرانوالا فلائی اوور پرڈنگہ پھاٹک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جان بحق ہوگیا۔ فوٹو ــ فائل
گوجرانوالا فلائی اوور پرڈنگہ پھاٹک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جان بحق ہوگیا۔ فوٹو ــ فائل

گوجرانوالا فلائی اوور پرڈنگہ پھاٹک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جان بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان سٹی ہاؤسنگ سے لاری اڈے کی طرف جا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔

ڈور پھرنے سے نوجوان کی گردن پر گہرا کٹ لگا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد جاں بحق نوجوان مصطفی کی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔

گوجرانوالا میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر ہے ۔ پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں بظاہر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

punjab

Punjab police

rescue 1122

kite flying ban