Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محسن نقوی کا فارمولا کام کرگیا، پنجاب میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی

نگراں وزیراعلیٰ نے آشوب چشم کے متاثرہ بچے دیکھ کر اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2023 04:31pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےصوبے کے تمام اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں آشوب چشم کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا، اور آشوب چشم کے شکار طلبا کو دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔

حکومتی ہدایات کے باوجود آشوب چشم کے شکار طلبا کی اسکولوں میں حاضری پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر سکول طلب کرلیا، اور صوبے کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا اسکول بند کرنے کا فارمولا کام کرگیا، اور صوبے میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پھیلی وبا آشوبِ چشم سے بچنے کا طریقہ اور گھریلو علاج

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 1 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے، جب کہ 4 روز قبل تقریبا ایک دن میں تقریبا 15 ہزار مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: آشوب چشم کے مریض بڑھنے لگے، اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں آشوب چشم کے مریضوں کی مجموعی تعداد تعداد 98 ہزار 627 ہو گئی ہے۔ صرف لاہور میں 24 گھنٹے میں مزید 236 نئے مریض سامنے آئے اور لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 682 تک جاپہنچی ہے۔

نگراں وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹرجمال ناصر کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں چھٹی سے آشوب چشم کے کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی ہے، صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کیلئے کاؤنٹرز قائم ہیں، آشوب چشم کے مریض کو دیگر مریضوں سے الگ رکھا جائے، اور شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

punjab

mohsin naqvi

EYE INFECTION

Pink Eye

CARETAKER CM PUNJAB