Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مستونگ دھماکا: اتحاد اہلسنت نے بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی

رہنماؤں کا سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
شائع 30 ستمبر 2023 08:24pm

اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماؤں نے سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا جبکہ اتحاد اہلسنت نے مستونگ خود کش حملے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔

اتحاد اہلسنت بلوچستاں کے رہںما پیر خالد سلطان قادری کا قادری کا دیگر رہنماؤں حبیب اللہ چشتی، مختیار حبیبی، سید شجاع شاہ، مفتی صدیق قادری اور علامہ شہزاد رضا کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ سازش یے، جس کے ذریعے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا یے، فوری طور پر سانحہ مستونگ کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، واقعے کے بعد چند اہلکاروں کی معطلی کافی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں 70 افراد شہید ہوئے، ایک گھر سے 3 جنازے اٹھے، شہید ڈی ایس پی دینی جذبے سے جلوس میں آئے تھے، ہمارے جلوسوں کو ناقص سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

مستونگ: خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا، مقدمہ بھی درج

مستونگ خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی

تمام دہشت گردوں کی نانی ایک اور سب کے پیچھے“را“ملوث ہے، نگراں وزیرداخلہ

اتحاد اہلسنت نے واقعے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔

بلوچستان

quetta

Blast

Mastung

mastoong blast

ittehad ahle sunnat balochistan

shutter down strike