Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شادی سے انکار پر غیر مسلم لڑکی کا قتل، مجرم کو 25 سال قید کی سزا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عیسائی لڑکی کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا
شائع 30 ستمبر 2023 06:51pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کو قتل کرنے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر شہزاد کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔

جج اعظم خان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے قتل کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن مجرم شہزاد کے خلاف کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، مجرم شہزاد کو 25 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کورال میں 30 نومبر 2020 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

24 سالہ عیسائی لڑکی کی طرف رشتہ کے لیے شہزاد نے فیملی کو بھیجا تھا۔

لڑکی کی فیملی نے اپنے عیسائی ہونے اور لڑکے کے مسلمان ہونے کی وجہ سے رشتے سے انکار کر دیا تھا۔

رشتے سے انکار کے بعد شہزاد پہلے تین چار ماہ لڑکی کو دھمکیاں دیتا رہا تھا۔

25 سال قید کی سزا پانے والے شہزاد نے 30 نومبر 2020 کو لڑکی کا پیچھا کرکے اسے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

اسلام آباد

islamabad police

women's rights

Woman Torture