Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ جمع کر لیے

سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس کلیکشن میں بھی اضافہ، ستمبر میں 21 ارب سے زائد روپے وصول
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 10:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تفویض کردہ ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ جمع کر لئے۔ دوسری طرف سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگیا۔ بورڈ نے ستمبر 2023 میں 21.58 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا۔

ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کیلئے 1978 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن بہتر کارکردگی پیش کرتےہوئے 2041 ارب روپے جمع کرلیے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق ستمبر میں 834 ارب روپے اکٹھے کئے گئے، رواں ماہ 37 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق ستمبر میں 254 ارب روپے کے درآمدی ٹیکس جمع کیے جاسکے، جبکہ 45 ارب کی کمی کو براہ راست ٹیکسوں سے پورا کیا گیا۔

سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ

سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگیا۔ بورڈ نے ستمبر 2023 میں 21.58 ارب روپے کا ریونیو وصول کیا۔

رواں سال ستمبر میں جمع ہونے والا ریونیو گزشتہ سال دوہزار بائیس میں حاصل ہونے والے 15.64 ارب روپے کے مقابلے میں 38 فیصد زائد ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی سندھ ریونیو بورڈ کی وصولی میں 44 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

ایف بی آر نے ستمبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا

سندھ ریونیو بورڈ نے سیلز ٹیکس وصولی میں 13 سال کے ریکارڈ توڑ دیے

آئی ایم ایف کا توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری کا مطالبہ

رواں مالی کی پہلی سہ ماہی میں سندھ ریونیو بورڈ نے 52.12 ارب روپے کی کلیکشن کی تھی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 36.12 ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔

pakistan economy

FBR

dollar vs rupee

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Tax collected

Sindh Revenue Board (SRB)