Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

مستونگ خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی

دھماکے کے مزید 7 زخمی دم توڑ گئے، ترجمان سول اسپتال کوئٹہ
شائع 30 ستمبر 2023 05:44pm
مستونگ میں دھماکے کے بعد زخمیوں کو جائے وقوعہ سے ایمبولینسوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اے ایف پی
مستونگ میں دھماکے کے بعد زخمیوں کو جائے وقوعہ سے ایمبولینسوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اے ایف پی

بلوچستان کے شہر مستونگ میں گزشتہ روز عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی۔

ترجمان سول اسپتال کوئٹہ وسیم بیگ کے مطابق مستونگ دھماکے کے مزید 7 زخمی دم توڑ گئے، 6 اموات سول اسپتال اور ایک زخمی بی بولان میڈیکل کمپلیکس میں انتقال کرگیا، جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 59 ہوگئی۔

ترجمان سول اسپتال کے مطابق 52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ میں ریکارڈ کی گئیں، آئی سی یو میں موجود 4 زخمیوں میں سے 2 کی حالت زیادہ تشویش ناک ہے۔

دھماکے کے 7 شدید زخمی اب بھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، 3 شدید زخمیوں سمیت 18 زخمی سی ایم ایچ منتقل کیے گئے ہیں۔

دھماکے کے 17 زخمی غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ میں زیر علاج ہیں جبکہ 25 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق مستونگ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جس میں قتل ، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔

مزید پڑھیں

مستونگ: خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا، مقدمہ بھی درج

مستونگ: عید میلادالنبی جلوس میں خود کش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 55 شہید، 60 زخمی

مستونگ دھماکہ: عینی شاہدین نے کیا دیکھا

یوم سوگ پر بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

بلوچستان

quetta

Blast

Mastung