Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹنڈوالہیار: گھاس سے لدے ٹرک پر بیٹھے 2 افراد بجلی کی تاروں کی زد میں آکر جاں بحق

حادثے میں 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل
شائع 30 ستمبر 2023 05:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

ٹنڈوالہیار میں گھاس سے لدے ٹرک پر بیٹھے افراد ہائی والٹیج بجلی کی تاروں کی زد میں آنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 جھلس گئے۔

ٹنڈوالہیار میں حیدرآباد بائی پاس پر گھاس سے بھرے ٹرک پر بیٹھے افراد ہائی والٹیج بجلی کی تاروں کی زد میں آگئے، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 جھلس کر زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں غلام حسین برفت اور تھمیر ولد غلام حیدر منگریو شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نیاز، داؤد، حضور بخش، سکندرِ، ٹلو، خادم اور اللہ بچایو شامل ہیں۔

ٹرک پر بیٹھے تمام افراد گھاس لے کر کراچی جارہے تھے، ٹرک پر موجود مزدور بنڈھا شریف راہوکی کے بتائے جا رہے ہیں جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

واضع رہے کہ ہائی ٹینشن تاروں کی روڈ کراسنگ جگہ جگہ پر ہے، ایسے کرنٹ لگنے کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں، موقع پر موجود لوگوں نے بجلی کے کرنٹ لگنے کے بعد نوجوانوں کو مٹی میں دبا دیا تھا۔

sindh

Truck

Tando Allahyar

high voltage electric wires