Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان دوست سے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

ابتدائی میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی
شائع 30 ستمبر 2023 05:09pm
جہلم: نوجوان دوست سے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، فائل –فوٹو
جہلم: نوجوان دوست سے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، فائل –فوٹو

جہلم کے علاقے کالا گجراں میں سولہ سالہ دوست کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم عاطف کو تھانہ کالا گجراں پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عاطف کی ایک ماہ قبل لڑکی سے ٹیلی فون پر دوستی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ لڑکی سے زیادتی کی خبر 27 ستمبر کو منظر عام پر آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم لڑکی کو کالا گجراں سے رکشے پر بٹھا کر ویران جگہ لے گیا تھا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

گردوں کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنیوالا موٹرمکینک گروہ سمیت پکڑا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

دادی نے 92 سال کی عمرمیں پڑھنا لکھنا سیکھ کراپنے ’نوٹ‘ بچا لیے

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

Child Rape

Jehlum

Punjab police

Rape Case