Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ: قومی شاہراہ پر تیزرفتارکار، بس اور ٹرالر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق 8 زخمی

پولیس نے ٹرالر اور مسافر کوچ کو تحویل میں لے لیا، دونوں کے ڈرائیور فرار
شائع 30 ستمبر 2023 03:03pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتارکار بس اورٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ٹرالر اور مسافر کوچ کو تحویل میں لے لیا۔

نواب شاہ میں قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار، مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کوچ کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش تعلقہ اسپتال منتقل کردی۔

پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، اور پھر عقب سے آنے والی مسافر کوچ کار کو بچاتے ہوئے ٹرالر میں جاگھسی، جس میں کوچ کا سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر اور مسافر کوچ کو تحویل میں لے لیا ہے، اور دونوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے ہیں۔

traffic accident

Accident

Road Accident

bus accident