Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی صدرکی پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی سخت مذمت

گھناؤنے جرم کے ماسٹر مائنڈز کو ضرور سزا ملنا چاہیے، پیوٹن
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 03:10pm
صدر ولادیمیر پیوٹن - تصویر/ فائل
صدر ولادیمیر پیوٹن - تصویر/ فائل

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پیوٹن نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے صدر مملکت ، وزیراعظم اور پاکستانی عوام سے تعزیت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھناؤنے جرم کے ماسٹر مائنڈز کو ضرور سزا ملنا چاہیے، پاکستان سے انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید وسیع کرنے کے عزم پرقائم ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلادالنبیﷺ کے جلوس میں کیے جانے والے خودکش دھماکے میں پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 55 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

Vladimir Putin

خیبر پختونخوا