پرویز الہی کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر
جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں 3رکنی بینچ6 اکتوبرکوسماعت کرے گا
سپریم کورٹ میں پرویز الہی کی حراست غیر قانونی قرار دینے کی درخواست 6 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر کرلی گئی، جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی حراست غیر قانونی قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر کرلی گئی ہے۔
درخواست پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست پر سماعت جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 6 اکتوبر کو کرے گا، جب کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
pti
Pervaiz Elahi
SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.