Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: آشوب چشم کے مریض بڑھنے لگے، اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم

تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں آشوب چشم کے7 سینٹرقائم کئے گئے
شائع 30 ستمبر 2023 02:37pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

راولپنڈی میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے پیش نظر اسپتالوں میں آشوب چشم کے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آشوب چشم مریضوں کی تعداد 450 سے تجاوز کرگئی ہے، سرکاری اسپتالوں میں آشوب چشم کے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں آشوب چشم کے7 سینٹرقائم کئے گئے، جبکہ آشوب چشم کے مریضوں کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ہدایت کی ہے کہ آشوب چشم کے مریض خود کومحدود کریں کیونکہ وائرس تیزی سے منتقل ہورہا ہے، آنکھوں میں لالی، پانی آنا، سوجن پر معالج سے رجوع کریں۔

punjab

EYE INFECTION

Pink Eye