ریاست مخالف تقاریر: مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد
انسداددہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس میں پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کے مقدمے کے کیس پر سماعت ہوئی۔
جج عبہر گل خان نے کیس پرسماعت کی، اور جاوید لطیف، مریم اورنگزیب سمیت تمام ملزمان کو 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دے دیا، تاہم ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
پولیس نے مقدمہ کی اخراج رپورٹ تیار کرکے عدالت میں پیش کی، تاہم عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کردیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن مین 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا، اور ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر ریاست مخالف تقریر اور بیانات کا الزام ہے۔
Comments are closed on this story.