Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش نے نیویارک کا حلیہ بگاڑ دیا، سڑکوں پر 3 فٹ پانی

بارش کے باعث نیویارک میں ایمرجنسی نافذ
شائع 30 ستمبر 2023 10:46am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکا میں بارش نے شہروں کا نظام درہم برہم کردیا، گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ساتھ ہی فٹ پاتھ پر بھی پانی پہنچ گیا۔

تباہ کن پارشوں کے نیتجے میں سڑکوں پر دو سے تین فٹ تک پانی میں گاڑیاں چلتی نظر آرہی ہیں۔

نیویارک میں گھریلو سامان کو گلیوں میں موجود بارش کے پانی میں بہتے دیکھا گیا، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالتے رہے۔

سوشل میڈیا کی ویڈیو میں نیویارک سب وے میں بارش کے پانی داخل ہوتے نظر آرہا ہے، مسافروں کو سب وے کے فرش اور زینے پر بارش کے پانی میں چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریبا 20 سینٹی میٹر یا 8 انچ تک بارش ہوئی، جس نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

New York

USA