Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ: بھارتی ہائی کمشنرکو گردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 30 ستمبر 2023 09:58am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر وکرم ڈوریسوامی کو اسکاٹ لینڈ کے ایک گردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتعل نوجوانوں کا تعلق خالصتان علیحدگی پسند تحریک سے تھا، جو کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کر رہے تھے۔

بھارتی ہائی کمشنر گردوارہ میں داخل ہونے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خالصتانی علیحدگی پسند تحریک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی اہلکاروں کا برطانیہ میں کسی بھی گرودوارے میں خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکام کے سرکاری حیثیت میں گوردواروں میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے.

United Kingdom

Sikh community

Sikh Protest