Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باچا خان ائرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

گم ہونے والے بیگ کو عملے نے ڈھونڈ کر مسافر کو لوٹا دیا
شائع 30 ستمبر 2023 09:19am
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

صوبائی دار الحکومت پشاور کے باچا خان ائرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے۔

پاکستانی ائر لائن کے ذریعے دبئی سے پشاور آنے والے مسافر سے باچا خان ائر پورٹ پر بیگ گم گیا تھا جسے عملے نے ڈھونڈ کر مسافر کو لوٹا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگ میں 10 ہزار 825 یو اے ای درہم تھے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 8 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 4 موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں، تمام اشیا فواد خلیل نامی مسافر کے حوالہ کردی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar