Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان سے اغواء ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے 4 بازیاب

قانون نافذ کرنے والے ادارے 2 بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 09:21pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بلوچستان سے 9 ستمبر کو سبی جاتے ہوئے اغواء ہونے والے 6 نوجوان فٹبالرز میں سے 4 کو بازیاب کروا کر ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں، لوکل ایڈمینسٹریشن اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے سبی سے اغواء ہونے والے 4 فٹبالرز کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا، چاروں فٹبالرز کو اپنے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔

مزید پڑھیں

ڈیرہ بگٹی سےاغواء 6 فٹبالرز تاحال بازیاب نہ کرائے جاسکے

ڈیرہ بگٹی: سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑی اغواء

بازیاب ہونے والوں میں ڈیرہ بگٹی کے رہائشی عامر ولد ذاکر، فیصل ولد حنیف، یاسر ولد امیر بخش اور سہل ولد عمر بخش شامل ہیں ، جن کو ڈاڈی شاری دربار کے مقام پر چھوڑ دیا گیا جبکہ باقی 2 فٹبالرز ابھی تک بازیاب نہ ہوسکے، ان میں شہیراز ولد داد محمد اور بابر ولد لوٹا خان شامل ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت مزید 2 بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں، ان 2 بچوں کو بھی جلد باز یاب کروا لیا جائے گا۔

اغوا کاروں کی جانب سے چاروں فٹبالرز کو 20 دن کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

بلوچستان

quetta

FootBall

Dera Bugti

FOOTBALLERS KIDNAPPED