Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ہنگو: پولیس مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

پولیس الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، ابتدائی رپورٹ
شائع 29 ستمبر 2023 07:38pm

ہنگو میں پولیس مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس کے مطابق پولیس الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب واقع پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، 2 خودکش حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی سے خودکش حملہ آور باہر ہلاک ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے نمازی بروقت مسجد سے باہر نکلے، نمازی وقت پر مسجد سے نکلنے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور کہاں سے آئے؟، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

یاد رہے کہ ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔

report

KPK

investigation

Blast

Hangu

KPK Police