Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان، بھارت میدان میں حریف ہیں دشمن نہیں، ذکاء اشرف کا نیا بیان

ذکاء اشرف کا بھارت پہنچنے پر قومی ٹیم کے فقید المثال استقبال پر خوشی کا اظہار
شائع 29 ستمبر 2023 06:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بھارت پہنچنے پر قومی ٹیم کے فقید المثال استقبال پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں دشمن نہیں روایتی حریف ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ذکاء اشرف نے کہا کہ بھارت پہنچنے پر قومی ٹیم کا استقبال اور حیدرآباد ایئر پورٹ پر بھارتی شائقین کا پاکستانی کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی اس بات کی عکاس ہے کہ دونوں ملکوں کے لوگ کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں، پاک بھارت ٹیمیں میدان میں روایتی حریف کی طرح اترتی ہیں دشمن کی طرح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کو ایسی ہی پذیرائی ملے گی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب ایک دوسرے کے ملک جاتی ہیں تو دونوں ٹیموں کو پذیرائی ملتی ہے، کرکٹ نے دونوں ممالک کے درمیان محبت اور دوستی کے پل کا کردارادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکوڈ کا فیصلہ کس کے مشورے پر ہوا؟

بابر اعظم نے ورلڈ کپ کیلئے کس خواہش کا اظہار کیا، ذکاء اشرف نے بتادیا

ذکاء اشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ کو ایشز سیریز سے بڑھ کرسمجھا جاتا ہے، خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط بحال ہوں۔

cricket

PCB

Hyderabad

Pakistan vs India

ODI World Cup

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023