Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ کے بعد جے آئی ٹی تشکیل کا فیصلہ واپس

ہنگامی اجلاس میں پنجاب کابینہ نے لاہور میں مزید تحصیلیں بنانے کی منظوری بھی دی
شائع 29 ستمبر 2023 04:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب کابینہ نے سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

پنجاب کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے بعد معاملے پر مشترکہ تحققیاتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا گیا۔

واضح رہے کہ گزتہ ماہ کے اواخر میں نجاب حکومت نے جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہوں اور گھروں کو جلانے کے معاملے پر درج مقدمات کی تفتیش کے لیے 10 جے آئی ٹی تشکیل دی تھیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 16 اگست کو پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات کے بعد ہونے والے نقص امن کے واقعات پر دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ مساجد سے اعلانات کرکے عوام کو اقلیتی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے کے لیے اشتعال دلانے والے ملزم سمیت 128 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

18 اگست کو سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعے پر نوٹس کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت عظمیٰ سے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ اجلاس میں لاہور میں مزید تحصیلیں بنانے کی منظوری دے دی۔

اس منظوری کے بعد لاہور میں مجموعی طور پراب 9 تحصیلیں ہوں گی۔

کابینہ نے نئے اضلاع کے قیام کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل کی منظوری بھی دی۔

lahore

Punjab Government

Jaranwala

Jaranwala Incident