Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دشمن ملک‘ ، ذکاء اشرف نے بھارتیوں کو آگ لگادی

وائرل ویڈیو دیکھ کر بھارتی شائقین مشتعل، گرین شرٹس کے 'اچھے استقبال؛ کے طعنے
شائع 29 ستمبر 2023 02:31pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی ٹیم کو دیے گئے پُرکشش کنٹریکٹس کا ذکر کرتے ہوئے روانی میں میزبان بھارت کو ’دشمن ملک‘ کہہ بیٹھتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں میڈیا ٹاک کرنے والے ذکاء اشرف کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ، ’پیار اور محبت کے ساتھ اپنے کھلاڑیوں کوکانٹریکٹس دیے ہیں، میرے خیال سے پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا،اتنے پیسے کبھی نہیں ملے جتنے میں نے ان کو دیے، میرا مقصد ایک ہی تھا کہ ہمارے جتنے کھلاڑی ہیں، ان کا مورال بلند ہونا چاہیئے، جب یہ دشمن ملک میں یا کسی بھی جگہ کھیلنے جائیں جہاں مقابلہ ہوررہا ہے‘۔

ذکاء اشرف کی جانب سے بھارت کو دشمن ملک قرار دینے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نےملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم بھارت کی جانب سے حسب توقع شدید ردعمل دکھایا گیا ۔

مقبول بھارتی پریزینٹر وکرانت گپتا نے ایکس پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ، نو بال مسٹرچیئرمین، آپ کے کھلاڑیوں کا بھارتیوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا ایسا لگتا ہے کہ آپ خود اپنے ہی پاکستانی کھلاڑیوں کے ’دشمن‘ ہیں’۔

صرف گپتا ہی نہیں اس پوسٹ پر دیگر بھارتیوں کے جذبات بھی خوب بھڑکےجنہیں پاکستانیوں نے فوراً ہی ٹھنڈا بھی کردیا۔

ایک صارف نے وکرانت گپتا کو تسلی دیتے ہوئے لکھا، ’ ٹھنڈے ہوجائیں جانی، یہ آفیشل اصطلاح ہے جو دونوں ممالک میں استعمال کی جاتی ہے’۔

انہوں نے بھارتی پریزینٹرسے پوچھا کہ آپ اس وقت کچھ کیوں نہیں کہتے جب آپ کے حکام کسی کو’ آتنک وادی’ کہتے ہیں؟ زیادہ سنجیدہ نہ لیں۔

تاہم ایسے بھی تھے جنہیں ذکاء اشرف کے یہ الفاظ انتہائی نامناسب لگے۔

پیور دیسی نام کے ہینڈل سے ایک صارف نے لکھا کہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہم ذکاء اشرف کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، وہ ایسے الفاظ کیسے کہہ سکتے ہیں جب کہ بھارت میں ہماری ٹیم کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔

cricket

PCB

zaka ashraf

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023