Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری، مزید مقدمات درج

جنوبی پنجاب میں 2 ہزار 963 بجلی چور گرفتار، درج مقدمات کی تعداد 4 ہزار 725 ہوگئی
شائع 28 ستمبر 2023 08:52pm
ملک میں بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاون جاری،  فوٹو ــ فائل
ملک میں بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاون جاری، فوٹو ــ فائل

ملک بھر میں بائیسویں روز بھی بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ ہے۔ درجنوں مقدمات درج کرکے متعدد افرا کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاون مسلسل جاری ہے۔

ملتان میں ایک سو بائیس بجلی چوروں کو ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اب تک مہم میں جنوبی پنجاب میں 2 ہزار 963 بجلی چور گرفتار ہوئے۔ بجلی چوروں کیخلاف درج ہونے والے مقدمات کی کل تعداد 4 ہزار 725 ہوگئی۔

فیصل آباد میں فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں اب تک 737 بجلی چوروں کو 8 کروڑ 90 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے۔ 679 بجلی چوروں کو گرفتار اور 9 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ صاحب میں گزشتہ روز مزید 24 بجلی چور پکڑے گٸے ، بجلی چوری کرنے والے 24 افراد کے خلاف مقدمات درج کرواٸے گٸے۔

حویلی لکھا میں بجلی چوروں کے خلاف 18 مقدمات رجسٹرڈ کروائے گئے۔ اب تک 23 کروڑ روپے کی رننگ ریکوری بھی ہو چکی ہے۔

سندھ کے شہر شہدادکوٹ میں سیپکو ٹیم نے مختلف علاقوں سے مزید 50 سے زائد ڈائریکٹ کنکشنز منقطع کردیے۔ اب تک 70 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خیرپور میں بھی کئی افراد کے گھروں اور دکانوں سے بجلی چوری کے کنیکش کاٹ دیےگئے۔ 10افراد کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا۔

nepra

electricity price

crackdown

K-Electric

electricity bills