Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، محمد زبیر نے بڑی خبر دے دی

سابق گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر رکھ لیا
شائع 28 ستمبر 2023 07:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، سابق وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کے سفر کو ایک بار پھر شروع کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) سندھ نے تیاریاں شروع کردیں۔

ن لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ان کی غیرموجودگی میں بہت بھگتا ہے، انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کریں گے۔

سابق گورنر نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں ن لیگ بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں

’یہ تمام قصور صرف باجوہ کے سر، ہم دونوں جنرلز پر ڈالتے ہیں‘

پیپلز پارٹی کے پیچھے ہٹنے سے آرٹیکل 6 کا مقصد شروع نہیں ہوا،محمد زبیر

پنجاب میں انتخابات وقت پر ہوں گے، محمد زبیر

صحافی کے سوال پر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو 15 سال موقع ملا لیکن پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ناکام ہوگئی۔

لیگی عہدیداران نے 21 اکتوبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کو تاریخی استقبال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

karachi

Muhammad Zubair

ex governor sindh