Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

مونس الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وزرات خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش

عدالت نے طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کیلئے ایف آئی اے کی مہلت کی استدعا منظور کرلی
شائع 28 ستمبر 2023 04:58pm
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وزرات خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزارت خارجہ کو مونس الہٰی کی سمن نوٹس پر پراسس کرنے کا حکم دیا تھا۔

وزرات خارجہ نے عدالتی حکم پر رپورٹ عدالت میں پیش کردی، جس کے مطابق مونس الہٰی کی طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے اسپین قونصلیٹ جنرل کو خط لکھ دیا گیا ہے، ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی ۔

مزید پڑھیں

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نیب رپورٹ میں مونس الٰہی کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن، کک بیکس کے الزامات

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرلی اور منی لانڈرنگ مقدمے پر مزید کارروائی 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

FIA

money laundering

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Monis Elahi

money laundring case

Money Laundering Scandal

speical central court