Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی تقاریر میڈیا پر نشر نہ کرنے کیخلاف حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا
شائع 28 ستمبر 2023 04:48pm

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹرعلی طاہر مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا کوئی قانون تو بتائے کس قانون کے تحت پابندی لگائی ہے، تقریر اور تصاویر پرپابندی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان کی تقاریر پر پابندی: پیمرا کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع

عمران خان کی تقاریر پر پابندی، پی ٹی اۤئی کا عدالت جانے کا اعلان

عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دینے کی درخواست نمٹادی گئی

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 4 واضح ہے قانون کی موجودگی کے بغیر کوئی کارروائی نھیں ہو سکتی، پیمرا کی کارروائی خلاف قانون ہے۔

بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ عدالت کو کیس کا فیصلہ جلد دینا چاہیئے تھا یہ آئینی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

karachi

imran khan

PEMRA

Sindh High Court

pti chairman

speach ban

media speach ban