Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹر افنان اللہ سے ہاتھا پائی کے بعد پی ٹی آئی وکیل شیر افضل کا بیان سامنے آگیا

لائیو ٹی وی پروگرام میں لیگی سینیٹر افنان اللہ اور وکیل پی ٹی آئی شیرافضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 11:24pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کے درمیان ٹی وی پر لائیو پروگرام کےدوران ہونے والی ہاتھاپائی کی خبرسوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ شیر افضل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گالیاں دینے پر کوئی صلح نہیں ہوگی۔

جاوید چوہدری کے پروگرام ’کل تک‘ میں شریک پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے لیگی سینیٹر کو تھپڑ رسید کیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں افنان اللہ نے شیر افضل مروت کو دھکا دے کر زمین پر گرانے کے بعد لاتیں رسید کیں۔

پروگرام کے معاون عملے کی مداخلت کے بعد بمشکل انہیں چھڑوایا گیا۔

بعد ازاں میزبان جاوید چوہدری کی جانب سے بریک لینے کے بعد کہا گیا کہ شیر افضل مروت صاحب یہاں سے چلے گئے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے کسی دوسرے رہنما کو فون پر لیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں سوالات اٹھائے کہ آخر نوبت یہاں تک پہنچی کیوں۔

جاوید چوہدری نے پروگرام سے اسٹلز شیئر کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ معاملے کا آغاز چند نازیبا کلمات سے ہواتھا جس کے بعد شیر اللہ مروت نے افنان اللہ پر حملہ کیا اور انہوں نے بھی اس کا جواب دیا۔

بعد ازاں اے آروائے کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں اینکر پرسن وسیم بادامی سے ٹیلیفونگ گفتگو میں شیرافضل مروت نے تسلیم کیا کہ انہوں نےافنان اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں (افنان اللہ) نے عمران خان کو گالی دی جیسے کہ ان کے والد دیا کرتے تھے لیکن انہیں علم نہں تھا کہ میں عمران خان کا وکیل ہونے کے ساتھ ان کا مرید بھی ہوں لہذا گالی کا جواب دیا جس انداز میں پٹھان دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افنان اللہ نے مجھے نہیں بلکہ عمران خان کو گالی دی تھی، انہیں یہودی ایجنٹ پکارا تھا۔ اگر مجھے گالی دیتے تو میں شاید پھر بھی کنٹرول کرلیتا۔

کوئی صلح نہیں ہوگی

پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شو میں افنان اللہ نے میرے قائد کو گالی دی جس پرجواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افنان اللہ سے بات ہاتھا پائی تک چلی گئی جس پر شو ختم کرنا پڑا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ افنان اللہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گالیاں دے رہا تھا، مجھے تو اردو میں گالیاں دینا بھی نہیں آتی۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گالیاں دینے پر کوئی صلح نہیں ہوگی۔

pti

PMLN

imran khan

Sher Afzal Marwat

Senator Afnan Ullah