Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی گھر والوں کی فائرنگ سے شوہر اور ساس سمیت قتل

لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل، ملزمان فرار
شائع 28 ستمبر 2023 03:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کر نے پر لڑکی کے خاندان نے فائرنگ کر کے لڑکی، اس کے شو ہر اور ساس کو قتل کر دیا۔

تھا نہ دھلے کے علاقہ سو ئیاں والا کھوہ میں پسند کی شادی کی رنجش پر لڑکی کے اہل خانہ نے فائرنگ کر کے لڑکی، اس کے شو ہر اور ساس کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی لا ئبہ نے عباس کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اسی رنجش پر لڑکی کے خا ندان والوں نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کیا تاہم واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

murder case

punjab

Gujranwala police

Love Marriage