پرویز الٰہی کوکسیز میں ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کواینٹی کرپشن کے مقدمات میں ڈسچارج کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویز نے سابق وزیراعلیٰ کو مقدمات میں ڈسچارج کرنے کے خلاف اینٹی کرپشن کی درخواست پر کی۔
اینٹی کرپشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 3 مقدمات میں پرویز الٰہی کو ڈسچارج کیا، مجسٹریٹ کو اختیار نہیں وہ ملزم کو ڈسچارج کرے، لہٰذا عدالت پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
دوسری جانب پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو مکمل اختیار ہے کہ شواہد نہ ہونے پر کسی کو ڈسچارج کر سکے، سابق وزیراعلیٰ تین ماہ سے جیل میں ہیں مگر اینٹی کرپشن نے انکوائری کیوں نہیں کی۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو کیسز سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed on this story.