Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کے اندر رہنے والے 6 فلسطینی شہری ایک ہی دن میں قتل

واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کررہے ہیں، پولیس
شائع 28 ستمبر 2023 01:58pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسرائیل میں رہنے والے چھ فلسطینی شہری فائرنگ الگ الگ دو واقعات میں ہلاک ہوگئے۔

بدھ کے روز شمالی اسرائیل میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے، جن میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کررہے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کے روز مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک اور فلسطینی شہری کو قتل کردیا، جو قریبی ساحلی شہر حیفہ میں کام پر جا رہا تھا۔

پولیس نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا دونوں فائرنگ کا آپس میں تعلق تھا۔

Israel

Palestinian Israeli Conflict