پاکستان میں ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی لین دین میں 81 فیصد اضافہ
مالی سال 23-2022 میں موبائل بینکنگ صارفین 30 فیصد بڑھے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ مالی سال کی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 23-2022 میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ سال ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی لین دین میں 81 فیصد اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ای بینکنگ ٹرانزیکشنز میں 21 فیصد اضافہ ہونے کے علاوہ برانچ لیس بینکنگ ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
اپنے بیان میں مرکزی بینک نے کہا کہ مالی سال 23-2022 میں انٹرنیٹ بینکنگ صارفین 15 فیصد جب کہ موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد بھی 30 فیصد بڑھی ہے۔
SBP
State Bank Of pakistan
Digital Banking
Islamic Banking
Digital Retail Banks
mobile banking
مقبول ترین
Comments are closed on this story.