Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی بار بیوروکریسی کے افسران کی خدمات ڈسکوز کے حوالے

گریڈ 17 کے 10 افسروں کی خدمات 60 دن کے لئے واپڈا کی مختلف کمپنیوں کے سپرد
شائع 27 ستمبر 2023 11:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگران وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے پہلی بار بیوروکریسی سے افسران کی خدمات ڈسکوز کے سپرد کردیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے افسران کی ڈسکوز میں تعنیاتیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے 10 افسروں کی خدمات 60 دن کے لئے واپڈا کی مختلف کمپنیوں کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق وفاق سے اویس ارشاد بھٹی کی خدمات آئیسکو کے سپرد کی گئی ہیں، اسی طرح پنجاب حکومت سے رافعہ قیوم کی خدمات فیسکو کو ، محمد مرتضیٰ کی خدمات میپکو، ماہم مشتاق کی خدمات گیپکو اور سارہ لونی کی خدمات لیسکو کے سپرد کردی گئیں۔

سندھ حکومت سے محمد شہزاد احمد کو حیسکو میں تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح محمد احمر علی کی خدمات سیپکو کے سپرد کی گئی ہیں۔

بلوچستان حکومت سے حمود الرحمان کی خدمات کیسکو کے سپرد کردی گئیں اور خیبرپختونخوا حکومت سے محمد ہاشم عظیم کو پیسکو میں تعنیات کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت سے محمد وقاص مسعود چودھری کو ٹیسکو میں لگا دیا گیا۔

WAPDA

discos

establishment division