Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں فوج اور آرمی چیف کے کردار کے تعین کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست راجہ ارشاد نامی شہری نے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی
شائع 27 ستمبر 2023 08:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ملک میں فوج اور آرمی چیف کے کردار کے تعین کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں راجہ ارشاد نامی شہری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی گئی۔

دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم اور آرمی چیف کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر دارخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ آئین کے تحت آرمی چیف کے ملکی معاملات میں کردار اور اختیارات اور حلف کی تشریح کرے، سپریم کورٹ ملک میں آئینی حکومت نہ ہونے کی وجہ ملک میں قیاس اور انارکی کی صورتحال ڈکلئیر کرے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تمام فریقین کو ملک میں آئینی حکومت یقینی بنانے کے احکامات دے۔

مزید پڑھیں

ذہن سے نکال دیں سپریم کورٹ جاکر تاریخ لے لیں گے، چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر انکم ٹیکس کمشنر پر 10 ہزار روپے جرمانہ

’سپریم کورٹ اگر انفارمیشن کمیشن کے ماتحت ہے تو عدلیہ آزاد کیسے ہوگئی؟‘

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کہا کہ فوج کو بدنامی سے بچانا ملکی مفاد میں ہے، فوج کی اعلیٰ قیادت اور ملکی ایجنسی پر حکومتوں کو غیرمستحکم اور انتخابات پر اثر انداز ہونے کے الزامات سنجیدہ ہیں۔

Supreme Court

COAS

pakistan army

اسلام آباد

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

army cheif