Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بھارت نے ہردیپ کا قتل پاکستان پر تھوپ دیا

پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب
شائع 27 ستمبر 2023 04:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے خلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بھارت نے ہردیپ کا قتل پاکستان پر تھوپ دیا۔

مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے مذموم پروپیگنڈے میں شب و روز مصروف ہے۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔

بھارتی میڈیا حکومتی سطح پر کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کا الزام منٹوں میں بغیر کسی ثبوت، تحقیق یا تصدیق کے پاکستان پرڈال دیتا ہے، پاکستان اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی پر بھی بھارتی میڈیا پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ اپنی ہی کی ہوئی دہشت گردانہ کارروائیوں کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے سر تھوپ دو۔

بھارتی میڈیا نے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا تو کبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا۔

اس بار بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا، بھارت کی جانب سے ہردیپ سنگھ کے قتل پر بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق پہلے ہی عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔

بھارت کی انسانیت سوز پالیسیوں، ہمسایوں کے خلاف جعلی نیٹ ورک کا ڈھٹائی سے استعمال، خطے نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی بد ترین خطرہ ہے، بھارت کی مودی سرکار کے ہاتھوں دنیا بھرمیں رسوائی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

سکھ رہنما کا قتل، کینیڈین مسلمان سکھوں کی حمایت میں سامنے آگئے

ہردیپ سنگھ کے قتل پر ہزیمت: لوک سبھا کے بی جے پی رکن کی مسلمان رکن سے بدتمیزی

ہردیپ سنگھ کے قتل میں 3 نہیں 6 افراد ملوث، سیکیورٹی ویڈیو میں نئے انکشافات

مودی سرکار نے بھارت کو تو یرغمال بنا ہی رکھا ہے جبکہ رہی سہی کسر بھارتی میڈیا نکال دیتا ہے۔ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی عالمی تصدیق کے بعد بھارت کا پاکستانی ایجنسی پر الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔

modi government

india

isi

پاکستان

Narendra Modi

Sikh community

Hardeep Singh Najar

Indian Killed Sikh Leader