Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم: رکشہ ڈرائیور کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی 16سالہ دوست سے زیادتی

لڑکے نے فون پر لڑکی سے دوستی کی تھی، پولیس
شائع 27 ستمبر 2023 03:38pm
تصویر: دی ہیرلڈ
تصویر: دی ہیرلڈ

کالا گجراں میں رکشہ ڈرائیور نے اپنی دوست کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں سے 24 ستمبر کو 16 سالہ لڑکی اغوا ہوئی تھی، اور لڑکی کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی بازیاب ہوگئی ہے اور اس نے بتایا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق رات گئے ملزمان لڑکی کو پھینک کر فرار ہوگئے، اور اس نے گھر پہنچ کر بتایا کہ اس کی رکشہ ڈرائیور سے فون پر دوستی ہوئی تھی، اور رکشہ ڈرائیور نے ویران جگہ لے جا کر دوستوں کے ہمراہ اس سے زیادتی کی، تاہم لڑکی کو رکشہ ڈرائیور سمیت کسی کا نام پتا معلوم نہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگارہےہیں، جب کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمے کی دفعات تبدیل کی جارہی ہیں۔

rape cases

Child Rape

Rape

Rape Case