Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں ضائع شدہ کھانے کو پیداواری مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ

فوڈ انڈسٹریز سے بھی زائد المعیاد کھانے پینے کی اشیاء جمع کی جائیں گی، حکام
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 08:33am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر سے ضائع ہونے والے کھانے کو پیداواری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضائع کیے جانے والے کھانے کو پیداواری مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔

حکام کے مطابق پہلا مرحلے میں کراچی کی10 بڑی فوڈ اسٹریٹ سے ضائع کیا گیا کھانا جمع کیا جائے گا جب کہ فوڈ انڈسٹریز سے بھی زائد المعیاد کھانے پینے کی اشیاء جمع کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں ضائع کیا گیاکھانا اٹھائیں گی اور ری سائیکلنگ کے بعد خوراک کو کھاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ضائع ہونے والے کھانے کو پیداواری مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے، منصوبے کی کامیابی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون درکار ہے۔

karachi

sindh

دسترخوان

wasted food