Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، جناح اسپتال کے عارضی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

گزشتہ 9 ماہ سے ہم بغیر تنخواہ کام کر رہے تھے، مظاہرین
شائع 27 ستمبر 2023 01:28pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

کراچی میں جناح اسپتال کے عارضی ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

گریڈ ایک سے 16 کے 163 ملازمین میں نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، آئی ٹی اسٹاف اور دیگرشامل تھے۔

مظاہرین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا گزشتہ 9 ماہ سے ہم بغیر تنخواہ کام کررہے تھے، ہمارا کنٹریٹ31 اگست کو ختم ہوگیا تھا۔

مظاہرین نے کہا کہ ہمیں ڈیوٹیاں کرنے پر دباؤ ڈالا گیا اور مستقل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تھی۔

مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دستاویزات اور انٹرویوز بھی لیے گئے تھے، ہم سے کیے وعدے پورے کیے جائیں۔

پاکستان

JPMC