Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی شہباز شریف کو پاکستان جاکر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت

شہباز شریف پاکستان پہنچ کر قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے، پارٹی ذرائع
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2023 05:42pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی واپسی کے معاملے پر سابق وزیراعظم شہبازشریف کو پاکستان جا کر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو نواز شریف کی وطن واپسی میں حائل قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ذمہ داری مل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف کی ہدایت پر کل رات لندن سے وطن واپس پہنچیں گے اور قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز قائد ن لیگ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کریں گی اور اس سلسلے میں پارٹی کے عہدیداروں، ونگز اور تنظیمیوں کو متحرک کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے تمام لیگی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک کر نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کا سیاسی بیانیے پر نظرثانی سے انکار، احتساب کا بیانیہ لیکر انتخابات میں جانے کا فیصلہ

پاکستان میں موجود تمام ن لیگی رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

قبل ازیں لندن میں ہونے والی اہم میٹنگ میں نواز شریف نے پارٹی احتساب کا بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا احتساب کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif