احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف مقدمہ سماعت کیلیے مقرر
شاہد خاقان عباسی ،سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق اور دیگر کونوٹس جاری
احتساب عدالت نے شاہد خاقان کامقدمہ سماعت کیلیے مقررکردیا، اور سابق وزیراعظم سمیت ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔
ڈی جی نیب سندھ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 28 ریفرنسز نیب کورٹ کراچی کو بھجوا دیے ہیں۔
کیسز واپس ملنے کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا مقدمہ چوبیس اکتوبرکو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق اور دیگر کونوٹس جاری کردیئے ہیں، اور ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 24اکتوبرکودوبارہ سماعت ہوگی، جس اسٹیج پر ریفرنس کی سماعت رکی تھی وہیں سے دوبارہ سماعت شروع ہوگی۔
PMLN
Shahid Khaqan Abbasi
LPG case
مقبول ترین
Comments are closed on this story.