Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی وزیر سیاحت سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

اسرائیلی وزیر سیاحت اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے
شائع 27 ستمبر 2023 09:05am
اسرائیلی وزیر سیاحت ہیم کاٹز - تصویر/ روئٹرز
اسرائیلی وزیر سیاحت ہیم کاٹز - تصویر/ روئٹرز

اسرائیلی وزیر سیاحت ہیم کاٹز اپنے پہلے سرکاری اعلیٰ سطحی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ان کی وزارت نے ایک بیان میں کہاوزیر سیاحت سعودی عرب میں سرکاری وفد کی سربراہی کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاض میں اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ہیم کاٹز اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

Israel

Saudi Arabia