Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی

قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 09:20am
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا مشن لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں 5 اکتوبر سے کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، پاکستانی ٹیم دبئی سے حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائرپورٹ پر موجود افراد نے قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ مختلف چینل سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لےجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچنے پر ایک روز آرام کے بعد کے بعد قومی ٹیم اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اس سے قبل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ لاہور ائیرپورٹ سے براستہ دبئی بھارت روانہ ہوئی تھی۔

بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میچ مقامی سیکیورٹی ایجنسیوں کے مشورے کے مطابق ’بند دروازوں کے پیچھے‘ ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میچ والے دن تہوار کے باعث احمد آباد میں شہربھر میں بڑے اجتماعات متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں

’ہمیں پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا‘، بھارتی کمنٹیٹر کا طنز

ورلڈکپ 2023 میں شریک 10 ٹیموں کی لائن اپ مکمل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان

اس سے قبل مقامی پولیس کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کی طرف سے رکھے گئے سیکیورٹی مطالبات پورا کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

india

cricket

پاکستان

ICC

world cup 2023