Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں 30 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے اور تقرریاں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
شائع 26 ستمبر 2023 05:56pm
سندھ میں 30 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں، فوٹو ــ فائل
سندھ میں 30 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں، فوٹو ــ فائل

نگراں سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد گریڈ اٹھارہ کے مزید تیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سمیع اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساٶتھ کراچی، جہانگير علی شاہ نواب، سمیرحسین لغاری ویسٹ اور ملیر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقرر کردیے گئے۔

محمد آصف جونیجو، عبدالکریم میمن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ایسٹ جبکہ زاہد جونیجو، ظہورعلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی اور کمیاڑی تعینات کردیے گئے۔

سکھر، حیدرآباد ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، ٹھٹھہ، سجاول، بدین ،عمرکوٹ، تھر پاکر، سانگھڑ، میرپور خاص ، بدین، بے نظیرآباد، نوشہر و فیرز، خیرپور اور شکارپور کے ون اور ٹو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز مقررکردیے گئے۔

sindh

Transfer and posting

Election Commission of Pakistan (ECP)

Caretaker CM Sindh